پاکستان نیشنل اسمبلی کے اسپیکر: غزہ صیہونی حکومت کے جرائم کے خلاف انسانی ضمیر کے بیدار ہونے کا امتحان ہے

اسلام آباد - ارنا - پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر نے فلسطینیوں کے لیے اپنے ملک کے عوام، حکومت اور پارلیمنٹ کی غیر متزلزل حمایت پر زور دیتے ہوئے اور غاصب صیہونی حکومت سے بیزاری کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں نسل کشی اسرائیل کے غاصبانہ جرائم کے خلاف انسانی ضمیر کے بیدار ہونے کا امتحان ہے۔

ارنا کی ہفتہ کو ایک رپورٹ کے مطابق، سردار ایاز صادق نے استنبول میں بین الاقوامی فلسطین کانفرنس سے خطاب کے دوران کہا کہ کیا صہیونی جرائم اور فلسطینیوں کی نسل کشی عالمی برادری کے لیے بیداری اور انسانیت کے لیے حقیقی امتحان نہیں ہے؟

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے بانی محمد علی جناح نے فلسطین کی حمایت اور جعلی صیہونی حکومت کو تسلیم نہ کرنے فیصلہ کیا اور پاکستانی عوام اپنے قائد  کے نظریات پر عمل پیرا ہیں۔

سردار ایاز نے کہا کہ فلسطین کا مسئلہ کبھی بھی کسی ایک خطے، قوم یا مذہب تک محدود نہیں رہا بلکہ یہ ایک عالمی مسئلہ اور انسانی حقوق کے لیے چیلنج ہے کیونکہ مقبوضہ علاقوں میں جاری نسل کشی تاریخ انسانی میں بے مثال تباہی ہے۔

انہوں نے تاکید کی کہ بے دفاع فلسطینی عوام کے خون کا بہایا جانا صیہونی حکومت کی تاریخ پر ہمیشہ کے لیے ایک داغ رہے گا اور انسانیت ان لاپرواہ جرائم اور بڑی طاقتوں کی خاموشی کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔

پاکستانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا کہ فلسطین کا دفاع اسلام آباد کی خارجہ پالیسی کا ایک اہم حصہ ہے اور ہماری حمایت کبھی بھی مخصوص وقت یا حالات تک محدود نہیں رہی۔

ارنا کے مطابق صیہونی حکومت نے امریکہ آشیرباد کے ساتھ  مارچ 2025 میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک بار پھر غزہ کے خلاف تباہ کن جنگ شروع کردیں جس کے نتیجے میں اب تک بڑی تعداد میں عام شہری شہید اور زخمی ہو چکے ہیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .